سکھ

برمنگھم میں خالصتان کے حق میں سکھوں کا احتجاج، امرت پال سنگھ کے ساتھ اظہار یکجہتی

 

برمنگھم 03اپریل(کے ایم ایس) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں خالصتان تحریک کی حمایت اور بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مذمت کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرین نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جو سکھوں میں بڑھتی ہوئی حمایت کی وجہ سے بھارتی حکام کو مطلوب ہیں۔سکھوں نے لیڈی ووڈ کے ڈارنلے روڈ پر واقع بھارتی قونصلیٹ جنرل کے باہر پرامن احتجاج کیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سکھوں پر بڑے پیمانے پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں جبکہ وہاں انٹرنیٹ مواصلات بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔ امرت پال سنگھ ایک علیحدہ سکھ وطن کی حمایت کرتے ہیں، وہ اس وقت سرخیوں میں آئے جب ان کے کچھ حامیوں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعد عوامی اجتماعات پرپابندی عائد کردی ہے۔ برمنگھم کے احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر”جسٹس فارسکھز”،”انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ریاستی دہشت گردی بند کرو” اور”خالصتان تحریک پنجاب میں سکھوں کے لیے ایک آزاد وطن بنانے کی ایک علیحدگی پسند تحریک ہے”جیسے نعرے درج تھے۔ٹپٹن کی ایک خاتون سکھ کارکن انومیت کور نے کہا کہ ہم پنجاب میں ہونے والی ناانصافی کی وجہ سے آج یہاں ہیں۔ ہم بھائی امرت پال سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے انہیں پکڑنے اور بہت سے دوسرے سکھوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جوان کے حامی ہیں۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم آج یہاں اپنی آواز بلند کرنے اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ہیں جن کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button