مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر:عدالت نے آغا سید حسن کو جھوٹے مقدمے میں بری کردیا

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی الصفوی کو ایک پرانے جھوٹے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ سمبل تھانے میں 2010 میں دائر کیا گیا تھا ۔ آغا سید حسن کے وکیل ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو تمام الزامات سے باعزت بری کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالہ طویل قانونی جدوجہد کے بعد عدالت نے واضح طور پر قرار دیا کہ یہ مقدمہ دفعہ 468 تعزیراتِ فوجداری (سی آر پی سی) کے تحت مدتِ معینہ ختم ہونے کی بنیاد پر غیر موثر تھا۔
دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ آغا سید حسن کے خلاف حکومتی اشارے پر بےبنیاد مقدمات قائم کئے جاتے رہے ہیں، تاہم آج کے اس عدالتی فیصلے سے انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button