مقبوضہ جموں و کشمیر

علمائے کرام جمعہ کے خطبو ں میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر یں گے: طاہراشرفی

اسلام آبادیکم فروری (کے ایم ایس) بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں وزیر اعظم کے نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ ملک بھر میں جمعہ کے خطبوں میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک سے نچلی سطح پرعام لوگوں کو آگاہ کریں گے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 5 فروری کو ملک کی تمام مذہبی اور سیاسی قیادت قومی جوش و جذبے کے ساتھ یوم یکجہتی منائے گی تاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے تمام لوگوں کا متفقہ موقف ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر حکومت ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں افغانستان کا یک نکاتی ایجنڈا تھا، کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس فورم پر کشمیر اور فلسطین پر بھرپور انداز میں بات کی تاکہ ان مسائل کو امت مسلمہ کی قیادت کے نوٹس میں لایا جا سکے۔ فلسطین میں اسرائیل اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے فریب کارانہ طرز عمل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے کیونکہ وہ فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مقامی لوگوں کو ان کے قانونی حقوق سے محروم کر رہا ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دنیا کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ بھارتی قابض فورسزکشمیریوں کو بے دردی سے شہید کررہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button