مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
سرینگر 24مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں منگل کو سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ اس کی بیٹی زخمی ہو گئی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مسلح افراد نے سرینگر میںصورہ کے علاقے آنچار میں پولیس اہلکار سیف اللہ قادری پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے اس کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے بتایاکہ دونوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاتاہم پولیس اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کی بیٹی کا علاج جاری ہے۔