بھارت

بھارت میں مسلمانوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے طریقوں پر غور

نئی دہلی06مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں مسلمانوں کی معروف تنظیموں کے رہنمائوں اور شخصیات کے ایک مشاورتی اجلاس میں بھارت میں مسلمانوںکو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔
جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ہونے والی اس اجلاس میں مسلمانوں کو درپیش مسائل بالخصوص ہندوتوا کے نسل پرستانہ حملوں کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مولانا محمود اسد مدنی، سید سعادت اللہ حسینی، مولانا یاسین عثمانی ، مولانا انیس الرحمن قاسمی، سید ثنا اللہ، ڈاکٹر ظفر الاسلام خان، مجتبیٰ فاروق، ملک معتصم خان، مولانا نیاز احمد فاروقی، پروفیسر سلیم انجینئر، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، عبدالسلام پوٹیگ، ایم اے سراج، کمال فاروقی، زبیر گوپلانی، مصباح احمد، مولانا سید پیر تنویر ہاشمی اور مولانا شبیر ندوی شامل تھے۔اجلاس میں مسلم کمیونٹی کی تعمیر و ترقی کے طویل مدتی تقاضوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جن اہم نکات پر اتفاق کیا گیا ان میں بھارت کے بڑے شہروں میں مسلمان اور غیر مسلم عہدیداروں کے مشترکہ دوروں، زمینی کارکنوں سے ملاقاتیں اور عام مسلمانوں کے ساتھ بات چیت، سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں اور ان کے ساتھ اہم مسائل اور مطالبات پر تبادلہ خیال اوردیگر مسائل شامل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button