مقبوضہ جموں و کشمیر
پاکستان کے کئی شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
اسلام آباد02ستمبر( کے ایم ایس)
بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی پاکستان کے کئی شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مزاحمتی تحریک کی علامت سید علی گیلانی گزشتہ روز سرینگر میں انتقال کر گئے تھے۔
غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، کوئٹہ ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، ناروال ، جہلم ، سرگودھا ، اوکاڑہ ، لالہ موسی، گجرات ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، ملتان ، وہاڑی ، میاں چنوں ، میانوالی ، ٹیکسلا اٹک ، مظفر گڑھ ، پشاور ، کوہاٹ ، مینگورہ ، ایبٹ آباد ، دیر ، ہری پور ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، مردان ، مظفر آباد ، میرپور ، بھمبر ، راولاکوٹ ، باغ ، گلگت بلتستان ، اور دیگر شہرمیں ادا کی گئی.