بھارت

مودی نے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے بہت بڑی تزدیراتی غلطی کی ،راہل گاندھی

نئی دہلی 02 فروری (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرکے ایک بڑی تزویراتی غلطی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا تزویراتی ہدف یہ ہونا چاہیے تھا کہ وہ چین اور پاکستان کو ایک دوسرے سے دور رکھتا لیکن نریندر مودی نے جو کچھ کیا اس سے دونوں ملک مزید قریب آگئے جو بھارت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ۔راہل گاندھی نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا کر کے ایک بہت بڑی تزویراتی غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہمارے یوم جمہوریہ کے موقع پر کوئی غیر ملکی شخصیت موجود نہیں تھی کیونکہ ملک مکمل طور پر الگ تھلگ ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کمزور ہوچکا ہے اور ہمارے ادارے حملے کی زد میں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button