مقبوضہ جموں و کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، وزیر اعظم آزادکشمیر

اسلام آباد 02 فروری (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پاکستانیوں کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ہونے والے جلسوں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی طرف سے 4 سے 10 فروری تک یورپ میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے خیالات کا اظہار آج( بدھ) کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال کے پیش نظر اس سال یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیرکی آئینی حیثیت کو ختم کرنے اور آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریہ کو مسلط کرنے کے خلاف پوری دنیا میں زبردست احتجاج کیا جائے گا۔وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر نے کہا کہ ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، بیلجیئم، سپین، پرتگال، سویڈن، یونان، پولینڈ اور دیگر ممالک میں بھی جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کیا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ان کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے اب دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی سنگینی کا ادراک کر رہی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کرنے کے اپنے تاریخی فیصلے کی تجدید اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button