مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: جعلی کورونا ویکسین کی بھاری مقدار برآمد ، 5افرادگرفتار

وارانسی03فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے وارانسی شہر کے علاقے لنکا میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی کورونا ویکسین کی بھاری مقدار برآمد کی ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک اطلاع پر اسپیشل ٹاسک فورس نے وارانسی میں لنکا تھانے کے علاقے روہت نگر میں چھاپہ مار کر جعلی کووڈ شیلڈ اور جائیکو ڈی ویکسین کے علاوہ کووڈ ٹیسٹنگ کٹ کی بھاری مقدار برآمد کر لی ۔ انہوں نے کہاکہ چھاپے کے دوران پانچ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button