مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ کی قیادت جموں وکشمیر کامنفرد تشخص بچانے کے لئے وادی اور جموں کے لوگوں کا ساتھ دے:محبوبہ مفتی

سرینگر10جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے لداخ خطے کے رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی منفرد شناخت اورمفادات کے تحفظ کی خاطر اجتماعی جدوجہد کے لیے وادی کشمیر اور جموں کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی ان خبروں پر رد عمل کا اظہار کر رہی تھیں کہ لداخی رہنمائوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی اور لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کے اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکارکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ لداخی بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ ہماری منفرد شناخت اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے جموں و کشمیر اور لداخ کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کے لیے ایک شیطانی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ لداخ کے لوگ بالآخر اس حقیقت کو سمجھ گئے ہیں کہ ان کے مفادات اور شناخت کو صرف اسی صورت میں بچایا جاسکتا ہے جب وہ وادی کشمیر اور جموں کے لوگوں کے ساتھ متحد ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس بات کو تسلیم کرنے کاہے کہ ہماری جدوجہد اسی صورت میں سودمند ہو گی جب ہم متحد رہیں گے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ لداخی رہنمائوں کا بھارتی کمیٹی سے دور رہنے کا فیصلہ بھارت کے لیے اچھا نہیں ہے کیونکہ یہ اس دعوے کی نفی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کا خاتمہ علاقے کے لوگوں کے لیے قابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یقینی طور پر بھارتی حکومت کے لئے خاص طور پر چین کے ساتھ سرحدی تعطل کے دوران اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اس سے بھارتی حکومت کے اس جھوٹ کی بھی قلعی کھل گئی ہے کہ 5اگست 2019 کے اقدامات لداخ سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے فائدہ مند یا قابل قبول ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button