مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر سیاسی رہنماوں کا وحید پرہ کے طبی معائنے، رہائی پر زور

سری نگر، 03 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماوں نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما وحید الرحمان پرہ کو مناسب طبی امداد فراہم کرے ۔ انہوں نے ان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ جو اس وقت مختلف فرضی مقدمات میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون یو اے پی کے تحت نظر بند ہیں، گزشتہ روز سنٹرل جیل، سری نگر میں بے ہوش پائے گئے تھے۔
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر داخلہ پر زور دیا ہے کہ وہ نومبر 2020 سے جیل میں بند وحید پرہ کے لیے طبی نگہداشت کی سہولت فراہم کرائیں۔محبوبہ نے ٹویٹر پر لکھا”وحید پارا نومبر 2020 سے بے بنیاد الزامات میں جیل میں بند ہیں، انہیں فوری طبی امداد اور مدد کی ضرورت ہے“۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھی وحید کی رہائی پر زور دیا۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ انتظامیہ وحید پرہ کو رہا کرے جن کی صحت بگڑ رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button