مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں کورونا کا قہر جاری،پونے تین لاکھ نئے کیسز رپورٹ

نئی دلی19 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں مہلک کورونا وائرس کا قہر اپنے عروج پر ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تقریبا پونے تین لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 441افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں دو لاکھ 82ہزار افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 79لاکھ ایک ہزار 241ہو گئی ہے۔ اس دوران وائر س سے متاثرہ 441افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چارلاکھ 87 ہزار 202ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 4.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز منگل کو بھارت میں دو لاکھ 38ہزار 18کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا وائر س کی نئی قسم اومیکرون کے آٹھ ہزار 961کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button