مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:شہریوں کے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں 15 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے مقبوضہ علاقے میں شہریوں کے قتل کے واقعات کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونائیٹڈ پیس الائنس (یو پی اے) کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کی قیادت حریت رہنماء میر شاہد سلیم، سکھ انٹلیکچوئل کے چیئرمین نریندر سنگھ کھجوریہ، شیڈول کاسٹس، شیڈول ٹرائبز کنفیڈریشن کے چیئرمین آر کے کلسوترا، کرانتی سنگھ،سکھ دیو سنگھ، شبیر گنائی ، ایڈوکیٹ ایاز مغل، ایڈووکیٹ حسن فاروقی اور امتیاز نے کی۔اس موقع پر شرکا نے کہا کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے قاتل کشمیریوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کے قتل کے واقعات کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام اور کشمیر کی معیشت کوتباہ کرنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں میر شاہد سلیم، نریندر سنگھ کھجوریا، آر کے کلسوترا، کرانتی سنگھ، سکھ دیو سنگھ، شبیر گنائی، ایڈوکیٹ ایاز مغل، ایڈوکیٹ حسن فاروقی اوردیگر شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button