بھارت

تامل ناڈو:آٹھ دلت خاندانوں نے اسلام قبول کر لیا


چنائی04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے شہر تھینیTheni میں آٹھ دلت خاندانوں کے چالیس افراد نے اس وقت اسلام قبول کر لیا جب انکے لیے اعلیٰ ذات کے ہندووں کے درمیان رہنا ایک ڈراونا خواب بن گیا تھا۔یہ تبدیلی چند دن پہلے تھینی ضلع کے بوڈینائیکانور قصبے کے ڈومبیچیری گاوں میں ہوئی تھی ۔
مذہب تبدیل کرنے والوں نے بتایا کہ اعلیٰ ذات کے ہندووں کی طرف سے ان پر مسلسل حملہ کیا جاتا تھا جو انہیں نچلی ذات کی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی ریستورانوں اور راستے کے کنارے چائے کی دکانوں سے چائے یا کافی نہیں پینے دی جاتی۔ مذہب تبدیل کرنے والوں کا کہا ہے کہ اونچی ذات والے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے، دلت لڑکیوں کو چھیڑتے تھے او ان پر نازیبا تبصرے کرتے تھے۔32 اسالہ رحیما جو پہلے ویرالکشمی تھی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں چھیڑا جا جاتا تھا، مارا پیٹا جاتا تھا، بے عزت کیا جاتا تھا اور ہمیں اسی گلی میں چلنے کی اجازت نہیں دی جا تی تھی جہاں اعلیٰ ذات کے ہندو چلتے ہیں۔ رحیما کا کہنا تھا کہ اب ہم مسلمان ہیں اور اس مذہب میں ہمیں کسی بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button