بھارت

بھارت : عدالت نے فوجی وردی پہننے پر وزیر اعظم مودی کو نوٹس جاری کر دیا


لکھنو 04 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے گزشتہ برس اپنے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے کے دوران فوجی وردی پہننے پر وزیر اعظم کے دفتر کو نوٹس جاری کیاہے۔
بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کو یہ نوٹس اترپردیش کی پریاگ راج ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک عرضی دائر کرنے کے بعد جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم کا وردی پہننا تعزیرات ہند کی دفعہ 140 کے تحت غیر قانونی ہے اور اسے قابل سزا قرار دیا جانا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ جج نلین کمار سریواستو نے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ راکیش ناتھ پانڈے کو نوٹس جاری کیا جنہوں نے عرضداشت دائر کی ہے۔ عدالت اس معاملے کی سماعت 2 مارچ کو کرے گی۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ راکیش ناتھ پانڈے نے گزشتہ برس دسمبر میں بھی مذکورہ معاملے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی تاہم چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہریندر ناتھ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ برس فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے مقبوضہ علاقے میں نوشہرہ سیکٹر کا دورہ کیا تھا جس دوران نے انہوں نے فوجی وردی پہنی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button