مقبوضہ کشمیر کے 83 فیصد گھرانوں کو پانی کی قلت کا سامنا
پانی کا بحران خواتین کے کام اور بچیوں کی تعلیم پر اثر انداز ہو رہاہے ، تحقیق
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پانی کی قلت دیہی خواتین کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ ایک سروے کے دوران 95 فیصد خواتین نے بتایا کہ انہیں پانی سے متعلق کاموں کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی تھکن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی آف کشمیر کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ 83 فیصد گھرانوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی کے ‘سینٹر فار ویمن اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کی سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ ملک کی زیرِ قیادت کی گئی۔اس تحقیق کا دائرہ کار بڈگام، پلوامہ اور کپواڑہ اضلاع کے 70 سے زائد دیہات تک پھیلا ہوا تھا۔ سروے سے معلوم ہوا کہ جن 600 گھرانوں کا جائزہ لیا گیا، ان میں سے (550)91.7 فیصدگھرانوں میں پانی لانے کی ذمہ داری خواتین پر تھی، جبکہ 45 گھرانوں 7.5 فیصد میں یہ کام مرد سرانجام دیتے تھے۔باقی پانچ گھرانوں میں یہ ذمہ داری مشترکہ تھی۔
مجموعی طور پر 497 گھرانوں کو پانی کی قلت کا سامنا تھا۔ سروے میں شامل 589 افراد 98.2 فیصدکا ماننا تھا کہ پانی کا بنیادی ڈھانچہ انفراسٹرکچرناکافی ہے۔بڈگام اور پلوامہ، دونوں اضلاع میں سروے کیے گئے 200 افراد نے سہولیات میں کمی کی نشاندہی کی۔ کپواڑہ میں، 200 میں سے 189 افراد 94.5فیصدنے کہا کہ سہولیات ناکافی ہیں، جبکہ 11 افراد نے انہیں کافی قرار دیا۔122 گھرانوں میں پانی کا قریبی ذریعہ 500 میٹر سے زیادہ فاصلے پر تھا۔ گھر سے باہر جا کر پانی لانے والے 442 گھرانوں میں سے 89 گھرانوں کے افراد کو ہر بار پانی لانے کے لیے 30 منٹ سے زیادہ وقت صرف کرنا پڑتا تھا۔ صرف 100 گھرانوں کو ہفتے کے ساتوں دن پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہم ہوتا تھا۔خشک موسم کے دوران، 415 افراد 69.2 فیصدنے بتایا کہ وہ پائپ لائن کا پانی استعمال کرتے ہیں، 23238.7 فیصدچشموں یا ندی نالوں پر انحصار کرتے ہیں، اور 137 22.8 فیصدافراد پانی کے ٹینکروں کا استعمال کرتے ہیں۔ 117 جواب دہندگان 19.5فیصدنے ٹیوب ویلوں یا ہینڈ پمپوں، 100 16.7 فیصدنے نلکوں، اور 72 .12 فیصدنے اجتماعی کنوں کے استعمال کا ذکر کیا۔568 جواب دہندگان 94.7 فیصدنے بتایا کہ پانی سے متعلق ذمہ داریوں کی وجہ سے ان کے کام کے اوقات میں کمی آئی ہے۔ تقریبا 87 فیصد افراد کا ماننا تھا کہ پانی کی قلت لڑکیوں کی تعلیم پر اثر انداز ہوتی ہے۔یہ مشکلات صرف پانی لانے تک محدود نہیں ہیں۔ تقریبا 91 فیصد خواتین جواب دہندگان نے کہا کہ پانی کی قلت ان کی ماہواری کے دوران حفظانِ صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ان نتائج نے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کے ترقی اور ہر گھر ہر گھر میں پانی کے بلند بانگ دعووں کی کھوکھلی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے دعووں کے باوجود، بڈگام، پلوامہ اور کپواڑہ میں زمینی حقائق کچھ اور ہی ہیںوہاں پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی ناکافی ہے، پانی کے ذرائع بہت دور ہیں، اور گھر کی دہلیز پر پانی کی عدم دستیابی کا سارا بوجھ خواتین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔








