بھارت

سواولمبن2026:بڑے وعدے، محدود معاہدے ،بھارتی بحری خود انحصاری کے دعوئوں پر سوالات

بھارت کی بحری خود کفالت کی کھوکھلی حقیقت4ہزارتجاویز میں سے صرف 25معاہدے

نئی دہلی :بھارت میں بحری خود انحصاری کے دعوئوں کے برعکس دفاعی منصوبوں میں تاخیر اور محدود معاہدوں نے ملکی بحری صنعت کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
26اور 27اکتوبر 2026کو نئی دہلی کے مانک شا سینٹر میں منعقدہ پانچویں سواولمبن سیمینار میں 229 تکنیکی ضروریات کے جواب میں 4ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔
تاہم، ان میں سے صرف 41منصوبوں کوہی اصولی منظوری مل سکی، جن کی مالیت 36کروڑ80ڈالر ہے۔ محض 25معاہدوں پر دستخط ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 20کروڑ ڈالر تھی۔
سیمینار میں شرکا کی تعداد 2022میں 800سے بڑھ کر 2025میں تقریبا 3ہزار تک پہنچنے کا دعوی کیا گیا۔ تاہم، ناقدین کے مطابق، شرکا کی تعداد میں اضافہ دفاعی پیداوار اور عملی کامیابی کی ضمانت نہیں۔
بھارتی بحریہ کے وائس ایڈمرل اجے کوچر نے مزید78پلیٹ فارمز اور 120فاسٹ انٹرسیپٹر کرافٹس کی منظوری کا اعلان کیا۔ تاہم در حقیقت اس وقت صرف 42پلیٹ فارمز زیرِ آرڈر ہیں، جس سے کاغذی دعوئوں اور عملی جہاز سازی کے درمیان گہری خلیج عیاں ہوتی ہے۔
آئی این ایس وکرانت کی تعمیر 2009میں شروع ہوئی، مگر یہ طیارہ بردار جہاز 13برس بعد ستمبر 2022میں جا کر بیڑے کا حصہ بن سکا۔
پروجیکٹ 75 کے تحت چھ اسکارپین آبدوزوں کا معاہدہ 2005میں طے پایا، لیکن آخری آبدوز آئی این ایس واگشیر کو بیڑے میں شامل ہونے میں 20برس لگ گئے اور وہ جنوری 2025میں کمیشن ہوئی۔
اسی طرح پروجیکٹ 75-آئی تقریبا دو دہائیوں سے فائلوں میں دبا ہواہے اور تکنیکی تقاضوں، ذمہ داری کی شقوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی شرائط پر بار بار تعطل کا شکار ہوتا رہا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے 70ہزارکروڑ روپے مالیت کے اس منصوبے کی منظوری مئی 2026میں جا کر دی اور "خود انحصاری”کا یہ منصوبہ بھی جرمن کمپنی تھیسن کرپ میرین سسٹمز کے سہارے کھڑا ہے۔
طویل اور پیچیدہ خریداری کا نظام، سرخ فیتے میں جکڑی منظوریاں اور معاہدوں میں مسلسل تاخیر اسٹارٹ اپس اور نجی صنعت کاروں کو طویل مدتی دفاعی سرمایہ کاری سے متنفر کرتی رہیں گی۔ ممبئی سے برلن تک ہر سرمایہ کار کو یہ سوال ضرور اٹھانا چاہیے کہ جو نظام وقت پر ایک جہاز فراہم نہ کر سکے، کیا وہ ان کے سرمائے پر بھروسے کا حقدار ہے؟
دفاعی خریداری کے پیچیدہ طریقہ کار، منظوریوں میں تاخیر اور معاہدوں کی طوالت سے نجی صنعت اور اسٹارٹ اپس کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ناقدین کے مطابق بھارت کی بحری خود انحصاری کے دعوئوں کا حقیقی امتحان سیمیناروں اور اعلانات کے بجائے بروقت اور معیاری دفاعی پیداوار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button