بھارت

ہریانہ :’لو جہاد’ کے الزام میں مسلم خاندانوں کے گھرنذر آتش

نئی دلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھوانی میں دو مسلم خاندانوں کے گھروں کو مبینہ طور پر ‘لو جہاد’ کا الزام لگا کر نذر آتش کر دیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں حملہ آوروں کو گھروں سے مسلمان خاندانوں کا سامان باہر پھینکتے ہوئے اوروہاں توڑ پھوڑ کرنے کے بعدآگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ راجستھان سے تعلق رکھنے والی ایک ہندو لڑکی کی ایک مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی کے بعد پیش آیاہے۔ حملہ آوروں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اور انہوں نے ہتھوڑوں کے ذریعے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ بعد ازاں وہ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس نے علاقے میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کر دیاہے ۔اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلم اقلیت کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حملے نے ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ بھارت میں اقلیتیں بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button