مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کاکوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے ، دگ وجے سنگھ

سرینگر23جنوری(کے ایم ایس)
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔
ڈگ وجے سنگھ نے جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پاکستان میںسرجیکل اسٹرائیک کی بات کرتی ہے تاہم انہوں نے کہاکہ وہ اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جھوٹ بول کر ملک میں حکومت کر رہی ہے ۔ انہوں نے 2019کے پلوامہ حملے پربھی مودی حکومت پر تنقید کی جس میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 40اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ حکومت نے اہلکاروں کو سرینگر سے دلی بھیجنے کی سی آر پی ایف کی درخواست پر اتفاق نہیں کیاتھا اور اس حملے میں 40 اہلکار ہو گئے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں ہر گاڑی کی تلاشی لی جاتی ہے تاہم کیوں اس دن اس گاڑی کو چیک نہیں کیاگیا جس کے ذریعے سی آر پی ایف کی بس کو نشانہ بنایاگیاتھا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے ابھی تک اس واقعہ سے متعلق کوئی بھی معلومات پارلیمنٹ یا بھارت کے عوام کو نہیں دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button