مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام میں وندے ماترم پڑھنا جائز نہیں،مفتی اعظم

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ اسلامی شریعت کے تحت مسلمانوں کے لیے وندے ماترم پڑھنا اور اس سے متعلق تقریبات میں شرکت کرنا جائز نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ گیت اسلام کے توحید کے عقیدے کے منافی ہے اور شرک کے مترادف ہے، کیونکہ عبادت اور سجدہ صرف اللہ ہی کے لیے مخصوص ہے۔
علمائے کرام اوراسلامی اداروں بشمول متحدہ مجلس علماء، جن میں مفتی ناصر الاسلام ایک نمایاں رکن ہیں، نے بھی اسی طرح مسلمانوں کو وندے ماترم کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مفتی ناصر الاسلام کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر آیاہےجب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا رسومات اور وندے ماترم سے متعلق عوامی تقریبات پر بحث جاری ہے۔
مفتی ناصر الاسلام نے شیش ناگ کے قریب مجوزہ سڑک کی تعمیر اور بھاری مشینری کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیااور خبردار کیا کہ اس سے کشمیر کے نازک ماحول اور گلیشیئرز کونقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے شیش ناگ کے قریب کھدائی، سڑک کی تعمیر اور بھاری مشینری کے استعمال کے خلاف احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس خطے کی ماحولیات کو پہنچنے والا نقصان آنے والی نسلوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل پولیس نے انہیں درگاہ دستگیر صاحب کے باہر پریس کانفرنس سے روک دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button