فنڈ چور، ووٹ چور اور پیپر چوروں کے راج میں طلبہ کو انصاف کیسے ملے گا: آدتیہ ٹھاکرے
پونے: بھارت میں مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین وویک بھیمنوار کے استعفے کے مطالبے پر پونے میں طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیو سینا کے رہنما اور رکن پار؛ہ،مٹ آدتیہ ٹھاکرے نے طلبہ کے احتجاج میں شرکت کی اور بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ر وویک بھیمنوار اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، "وویک بھیمنوار اور گیانیش کمار کو یقینی طور پر ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے مودی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ "فنڈ چور، ووٹ چور اور پیپر چوروں کے راج میں طلبہ کو انصاف کہاں ملے گا۔”
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور حکومت کو ان کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کسانوں کی بدحالی، نوجوانوں میں بے روزگاری اور روزگار کے مواقع میں کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
آدتیہ ٹھاکرے نے دعوی کیا کہ متعدد صنعتیں گجرات منتقل کی جا رہی ہیں جبکہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے روزگار کے مواقع مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سے سوال کرنے والوں کو اربن نکسل یا ذہنی نکسل قرار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے اور طلبہ، نوجوانوں اور کسانوں کے مسائل کا فوری حل تلاش کیا جانا چاہیے۔







