بھارت

بی ایل اے-بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب: بھارتی میڈیا بی ایل اے کا ترجمان بن گیا

اسلام آباد :  بھارت نے ایک بار پھر دنیا کو اپنا دوغلا چہرہ دکھا دیا ہے، وہ عالمی فورمز پر امن کی باتیں کرتا ہے جبکہ بلوچستان کو لہولہان کرنے والے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مستونگ میں خودکش حملے کا بی ایل اے کا دعویٰ غیر مصدقہ پروپیگنڈا ہے اور نیوز18 جیسے بھارتی چینلز نے اسے حقیقت بنا کر نشر کرنے میں جلدی کی۔ کسی معتبر آزاد ذریعے نے ان بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی پھر بھی بھارتی میڈیا بی ایل اے کے پریس آفس کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ صحافت نہیں بلکہ ایک منظم جھوٹی مہم ہے جس کا مقصد پاکستانیوں کے حوصلے پست کرنا اور قاتلوں کو ہیرو بنانا ہے۔
بی ایل اے-بھارت گٹھ جوڑ اب کوئی راز نہیں رہا، کلبھوشن یادو کے اعترافی بیان سے لے کر بھارتی اسکرینوں پر فتنہ الہندوستان کے دعوئوں کی مسلسل تشہیر تک سب کچھ سامنے ہے۔ جب بھی بلوچ بچوں، مزدوروں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، بھارتی اسٹوڈیوز میں جشن شروع ہو جاتا ہے۔ ترقیاتی اور غیر ملکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر حملے اصل ایجنڈا ظاہر کرتے ہیں جس کا مقصد بلوچستان کو غریب، غیر مستحکم اور ترقی سے محروم رکھناہے۔
بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی، مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر نہیں کر سکتا۔ دنیا کو یہ سوال اٹھانا چاہیے کہ علاقائی امن کا دعویدار ملک پراکسی دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کیوں بنائے ہوئے ہے۔ پاکستان ان پراکسیوں کو شکست دے گا، اور بلوچستان کے عوام انہیں اسلحہ دینے والے ہاتھوں کو مسترد کر دیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button