بھارت

”بی جے پی“ کو انتخابا ت میں سزا دینے کی ضرورت ہے،کسان رہنما

نئی دلی 05 فروری (کے ایم ایس)بھارت میں سنیوکت کسان مورچہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے خلاف اتر پردیش، اترا کھنڈ اور پنچاب میں زور دار مہم شروع کر چکی ہے جبکہ مختلف فارئم یونینوں نے بھی ووٹروں سے کسانوں کو دھوکہ دینے والی بی جے پی کو اسمبلی انتخابا ت میں سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ اس کسان مخالف بی جے پی حکومت کو انتخابات میں سزا دینے کی ضرورت ہے۔سینوکت کسان مورچہ مغربی اترپردیش میں ایک پمفلٹ تقسیم کررہا ہے جو مورچہ کی بی جے پی مخالف مہم کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت سچ اور جھوٹ کا مطلب نہیں سمجھتی ہے جبکہ یہ آئینی اور غیر آئینی کا فرق بھی نہیں جانتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button