بھارت

مودی حکومت کی طرف سے جریدے کو کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل کی رپورٹ حذف کاحکم

2024-02-13 17_55_23-Govt. orders magazine to take down article on Army ‘torture and murder’ in Jammuنئی دلی:
بھارت میں نیوز میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور ان کے قتل میں بھارتی فوجیوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایک رپورٹ کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی جریدے ”دی کاروان” کی طرف سے شائع کی گئی تھی رپورٹ میں،جسے امریکی میڈیا گروپ ”بیرنز ”نے بھی شائع کیا ہے ،نے دسمبر میں بھارتی فوج کی حراست میں تین کشمیری شہریوں کے قتل کے واقعے کو اجاگر کیاگیا ہے ۔بھارتی وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ہدایات میںدی کاروان کواس مضمون کے شائع ہونے کے محض 24گھنٹوں کے اندر ہٹانے کا کہاگیا ہے ۔ جبکہ جریدے نے اس ہدایت پر عمل نہ کرنے کاعزم ظاہر کا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 3کشمیریوں کو بھارتی فوج کی حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیاگیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ان کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی فوٹیج سوشل میڈیاپرجاری ہونے سے اس واقعے کی حقیقت کا پتہ چلتا ہے ۔ جریدے کارواں پر اپنی رپورٹ حذف کرنے کیلئے حکومت کی طر ف سے دھونس اوردبائوسے بھارت میں آزادی صحافت پرعائد قدغن کی عکاسی ہوتی ہے ۔آزادی صحافت کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کی پوزیشن میں تنزلی مودی حکومت کی طرف سے میڈیا کی تنقیدی رپورٹنگ پر پابندی کا ہی نتیجہ ہے ۔ انٹرنیٹ فریڈم فانڈیشن کے پرتیک واگھرے کے مطابق مودی حکومت کے اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے بھارت میں آزادی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button