بھارت

بھارت : دوبیٹوں کے قتل کے بعد باپ نے خودکشی کرلی


نوئیڈ اتر پردیش 22 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ نوئیڈا میں اپنے دوبچوں کی لاشیں برآمد کرنے کے چند دن بعد ایک 38 سالہ شخص نے گریٹرنوئیڈا میں ایک مکان میں مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکاکر خودکشی کرلی ۔
پولیس نے کہا کہ مذکورہ شخص رواں سال کے اوائل میں اپنی نوکری سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا اور یہ شبہ ہے کہ اس نے پہلے اپنے بیٹوں کو قتل کیا اور پھر اپنی زندگی ختم کردی۔پولیس نے بتایا کہ مہیش کی لاش جمعہ کو بسائی گاو ¿ں میں ایک گھر میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس کی موت سے دو دن قبل اس کے سات اور تین سال کے دو بیٹے نوئیڈا کے سیکٹر 34 میں ایک اسکول کے قریب مردہ پائے گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق مہیش کی لاش سے ایک خط برآمد ہواجس میں کہاگیا کہ اس نے خودکشی سے پہلے اپنے بیٹوں کو قتل کر دیا لیکن خط میں خودکشی اور قتل کی وجوہات کاکوئی ذکر نہیں ہے۔ 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button