مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیب کی صنعت بحران کا شکار
سرینگر:مودی حکومت کی طرف سے مختلف ملکوں سے سیب کی درآمد کے باعث بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیب کی صنعت شدید بحران کا شکار ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیب کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جنوبی افریقہ اور ایران جیسے ملکوں سے سیب کی درآمدنے جموںوکشمیر میں سیب کی صنعت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے اور سیب مالکان سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
آل کشمیر ویلی فروٹ گروور کے چیئرمین بشیر احمد بشیر کا کہنا ہے کہ صورتحال تشویشناک ہے ،غیر ملکی سیب کی آمد نے ہماری صنعت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری مقامی صنعت کی حفاظت کے لیے درآمدی سیبوں پر ٹیکس عائد کرے۔