بھارت

دہلی دھماکے کے بعد ہریانہ میں کشمیریوں کی سخت نگرانی

گروگرام: دہلی میں لال قلعے کے قریب دھماکے کے ایک دن بعدبھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے گروگرام شہر میں تمام رہائشی سوسائٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کی فہرستیں پولیس کے پاس جمع کرائیں جس سے کشمیریوں کے خلاف بھارتی تعصب کی عکاسی ہوتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ہدایت سٹی پولیس نے جاری کی ہے۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر وشنو پرساد نے بتایاکہ حکام اس بارے میں تفصیلات مانگ رہے ہیں کہ کون کہاں سے آیا ہے اور کتنے عرصے سے شہر میں مقیم ہے۔یہ ہدایت دہلی میں لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے قریب پیر کی شام ایک کار دھماکے کے بعددی گئی ہے جس میں 13افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اگرچہ دھماکے کی تحقیقات ابھی جاری ہے تاہم غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کالے قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گروگرام کے حکام کی طرف سے کشمیریوں کو الگ تھلک کرنے کے اقدام سے کشمیریوں کے بارے میںبھارتی حکومت کے شکوک و شبہات اور ان کی مسلسل نگرانی کی نشاندہی ہوتی ہے جس سے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قراردینے کے بھارت کے نام نہاد دعوے کی نفی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button