بھارت

معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب کو ریپ اورقتل کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

نThumb-kms-urduئی دلی11فروری( کے ایم ایس)
ممبئی سائبر پولیس نے ممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب کو ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ریپ اورقتل کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
دھمکی دینے والے 24سالہ نوجوان کو بھوپال سے گرفتار کیاگیا ہے جس نے معروف بھارتی صحافی ومصنف رعنا ایوب کو ریپ اور جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی ۔ ملزم کی شناخت سدھارتھ سریواستو کے طور پر کی گئی ہے۔ سدھارتھ نے صحافی کو دھمکی دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے اپنا کام بند نہ کیا تو وہ اسے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے مار ڈالے گا۔پولیس کے مطابق ملزم نے جعلی انسٹاگرام اکائونٹ بنا رکھا تھا۔ اس گرفتاری کے بعد صحافی رعنا ایوب نے ایک ٹویٹ میں خوشی ظاہر کی ہے۔KMS-04/Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button