بھارت

کینیڈا :دیوالی کی تقریبات کے دوران خالصتان کے حق میں بینر لہرائے گئے

ANI-20221027041433اوٹاواکینیڈا 27 اکتوبر (کے ایم ایس)کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران 500 کے قریب بھارتی تارکین وطن افراد آپس میں لڑ پڑے۔ اس دورا ن سکھو ں نے خالصتان کے حق میں بینر لہرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑائی مسی ساگا کے علاقے مالٹن میں ہوئی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار دیوالی کی تقریب میں آپس میں گتھم گھتا ہجوم کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعا ت میں کہا گیا ک ایک گروپ نے دیوالی کی تقریبات کے دوران بھارتہ پرچم لہرایا جب کہ دوسرے نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button