سکھ برادری نے انسانی حقوق کے ممتاز کارکن جسونت سنگھ کھلڑاکی برسی منائی
جموں: سکھ برادری نے انسانی حقوق کے ممتاز کارکن جسونت سنگھ کھلڑہ کی برسی منائی۔
جسونت سنگھ کھلڑی کو بھارتی پولیس نے 6 ستمبر 1995 کو پنجاب سے اغوا کیا تھا اور اکتوبرکے آخر میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔کھلڑہ پنجاب میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں سکھوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کر رہے تھے۔ ان کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 25ہزار سکھوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جن میں سے چھ ہزار صرف امرتسر ضلع سے قتل کیا گیا۔ دل خالصہ کے ترجمان کنور پال سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ایس کھالڑا کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی گئی کیونکہ وہ بے آواز لوگوں کی آواز بن گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جسونت سنگھ ان لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے جنہیں پنجاب میں بھارتی پولیس اور دیگر فورسز نے اغوا کیا، تشدد کا نشانہ ہوئے قتل کیا اور نامعلوم لاشوں کے طور پر جلایا ۔