مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے: نوم چومسکی

 

nom

واشنگٹن12 فروری (کے ایم ایس)معروف امریکی مفکر پروفیسر نوم چومسکی نے کہاہے کہ اسلامو فوبیا جو اب پورے مغرب میں بڑھ رہا ہے، بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہا ہے جہاں مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کونسل پرست ہندو ریاست میں تبدیل کر رہی ہے۔
چومسکی کا یہ بیان امریکی کانگریس کی بریفنگ کے لیے ایک ریکارڈ شدہ پیغام کی صورت میں سامنے آیا ہے جو” بھارت میں فرقہ واریت“کے بارے میںایک مہینے میں تیسری بریفنگ تھی اور اس کا اہتمام امریکہ میں مقیم تارکین وطن تنظیموں نے کیا تھا۔انڈین امریکن مسلم کونسل (IAMC) اور 16 دیگر معروف تنظیموں نے 9 فروری کو کانگریس کی بریفنگ کا انعقاد کیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی مسلمانوں کے ساتھ سلوک کومہلک، خوفناک اور جمہوری اقدار کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ بریفنگ میںمعروف دانشور اور ایم آئی ٹی کے پروفیسر نوم چومسکی کے خیالات بھی سنے گئے جنہوں نے ماضی میں فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور مضامین لکھے۔پروفیسر نوم چومسکی نے کہاکہ اسلامو فوبیابھارت میں سب سے مہلک شکل اختیار کر رہا ہے جہاں مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کو ایک نسل پرست ہندو ریاست میں تبدیل کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں تقریباً 25 کروڑ مسلمان ایک مظلوم اقلیت بن رہے ہیں۔اجلاس میں انسانی حقوق کے کارکن ہرش میندرنے جو اپنے پروگرام” کاروانِ محبت “کے لیے مشہور ہے اور جنہوںنے بھارت میں اقلیتوں پر اسٹیبلشمنٹ کے مسلسل حملوں کے خلاف بہت کا م کیاہے، کہاکہ بھارت کا بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ ہندو بالادستی کے نظریے کے حامل لوگ جنہوں نے گاندھی کو قتل کروایا،حقیقت میں آج بھارت پر حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے رہنما ملک کو نفرت، خوف اور خونریزی کے اس ہولناک راستے پر گامزن کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہیں۔میندر نے جن کا کاروان محبت پروگرام” ہجوم کے ہاتھوں قتل“ کے متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرکرتا ہے، کہا کہ بھارت میں نسل کشی کے ابتدائی آثارنظر آ رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button