مقبوضہ جموں و کشمیر

احسن اونتو کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے ترال میں شہریوں کی مارپیٹ کی مذمت

 

سرینگر 29 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں ایک گھر کے افراد کی مارپیٹ اور ایک خاتون کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے یہ کشمیریوں کی مارپیٹ کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران اس طرح کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں بھارتی فوجیوں نے نہ صرف گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارا پیٹا بلکہ مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو ہراساں اور ان پر تشدد کیا۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ کہ ترال کے یگوانی کیمپ کے فوجی اہلکار وں نے پیر کی رات کئی گھروں میں گھس کر قیمتی اشیاءلیا لوٹ لیں اور ایک خاندان کو افراد کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے تشدد سے ایک خاتون زخمی ہو گئی جسے بعد میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور شمالی کشمیر کے سوناوری کے بہت سے لوگوں نے بھارتی فوج کے ناروا سلوک کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر روز قابض فوجیوں کے غضب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت افغان عوام کے حقوق کے لیے تشویش کا اظہار کرتی ہے جبکہ خود کشمیریوں کے حقوق کو پامال کر رہی ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button