مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:نامعلوم افراد نے دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مارکر زخمی کردیا

2323

سرینگر 12نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج (ہفتے کے روز) ضلع اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مارکر زخمی کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے رکھ مومن میں پیش آیا۔ایک سینئرپولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افرادنے شام کے وقت دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس سے زخمی ہوگئے۔بعد میں انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے غیر مقامی افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button