جموں

بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

جموں 13 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما میر شاہد سلیم اورسکھ رہنما نریندر سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں کے علاقے روپ نگر میں اپنے گھروں کومنہدم کئے جانے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مسلمان قبائلی خاندانوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سیاسی طور پر بے اختیار کرنے کے بعد ہر ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے عوام کے سیاسی اور معاشی مفادات کے خلاف من مانی احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام جموں و کشمیر میں غریب قبائلی لوگوں کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں اور بھارت بھر سے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں اپنے گھر بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ آج ہماری ملازمتیں، ہماری زمینیں اور ہمارے وسائل کو زبردستی چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے پشتنی باشندوں پر زوردیا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کے خلاف مشترکہ جدوجہدشروع کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button