جموں

جموں: بھدرواہ میں کرفیو جاری

جموں 17 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے قصبے بھدرواہ میں آج 9ویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے کشتواڑ قصبے میں کرفیو میں چند گھنٹوں کے لیے نرمی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھدرواہ میں جمعرات 09 جون کی شام کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ہندوتوا تنظیموں آر ایس ایس ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بنجرنگ دل کے کارکنوں نے بی جے پی رہنماو¿ں کے توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا تھا ۔ بعد ازاں انتظامیہ نے بھدرواہ، کشتواڑ، ڈوڈپ، رام بن اور جموں خطے کے دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button