مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کا”بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ“ کا نعرہ بے نقاب ہو چکا ،کانگریس رہنما

 

حیدر آبادبھارت13 فروری (کے ایم ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے ایک بیان میں کہا کہ کرناٹک میں طالبات حجاب پہن کر جب کالج آتی ہیں تو انہیں ہراساںکیا جاتا ہے جبکہ ایک کالج میں چھ طالبات کو پرقعہ پہننے پر کلاس سے معطل کر دیاگیا۔ انہوںنے کہا کہ اس سارے عمل سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نعرہ بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک حکومت حجاب کے بہانے مسلمان طالبات کو تعلیم سے محروم کرنا چاہی ہے ۔ محمد سلیم نے کہا کہ مسلم طالبات کو تعلیم سے محرو م کرنا سنگھ پریوار کا نظریہ ہے۔یا د رہے کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریاست تلنگانہ میں انڈیشن نیشنل کانگریس کی ریاستی اکائی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button