مقبوضہ جموں و کشمیر

پی ایچ ڈی سکالروں اور ڈینٹل سرجنوں کے سرینگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرے،متعدد گرفتار

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuffسرینگر 15 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ایچ ڈی سکالروں اور ڈینٹل سرجنوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں درپیش مسائل کے خلاف سرینگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرے۔ پولیس نے اس دوران حرکت میں آتے ہوئے دو درجن سے زیادہ مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں پی ایچ ڈی سکالرز ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مقبوضہ علاقے کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خدمات فراہم کرنے والے اسکالروں نے مقبوضہ علاقے میں نوکریوں کی فراہمی کی جامع پالیسی نہ ہونے اور2022کے لیے تعلیمی انتظامات کے نوٹیفکیشن کے اشتہار کے اجرا میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں انتہائی معمولی تنخواہ دی جاتی ہے اورسرمائی اور گرمائی تعطیلات کی انہیں تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں۔
ادھرڈینٹل ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پولیس نے اس دوران کم سے کم 35 ڈینٹل ڈاکٹروں کوگرفتار کرلیا ۔ مظاہرے میں شامل ڈاکٹر نوکریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بلند کئے اور ان کا کہناتھا کہ قابض انتظامیہ ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button