مقبوضہ کشمیر: امرناتھ غار کے قریب بادل پھٹنے سے 15یاتری ہلاک ، 40سے زائد لاپتہ
یاتری عارضی طور پر منسوخ
سرینگر 09جولائی ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں امرناتھ غار کے قریب بادل پھٹنے سے کم از کم 15 یاتری ہلاک جبکہ چالیس سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں واقع امرناتھ غار کے قریب جمعہ کی شام بادل پھٹنے سے کم از کم دس یاتری ہلاک جبکہ تین درجن سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ واقعے میں 25 خیموں اور تین باورچی خانون کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ بہتا ہوا پانی غارکے باہر بیس کیمپ سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس نے بچاو¿ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق علاقے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ (جون ) کی 30تاریخ کی شروع ہونے والی ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا43روز تک جاری رہے گی۔