مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم کررکھا ہے ، نیشنل کانفرنس

ratan lal gupta

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم کررکھا ہے اور علاقے کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس جموں خطے کے صدر رتن لال گپتانے پونچھ شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے کھوکھلے وعدوں سے عوام کے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے، کشمیری اس وقت شدیدمشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض بھارتی انتظایہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث عام لوگوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران بے روزگاری نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، بدعنوانی عروج پر ہے، بھرتیوں کے گھپلے سب کے سامنے ہیں، کسانوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے اور صحت کی سہولیات کے فقدان نے بھی غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

Back to top button