مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے سرینگر اورپلوامہ سے دو نوجوان گرفتارکرلئے

 

سرینگر 19 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر کے علاقے عیدگاہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ نوجوان کو پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرفتار نوجوان ایک عسکریت پسندہے جوکولگام کا رہنے والا ہے اور علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کرنے آیا تھا۔
دریں اثناءبھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے رہمو سے ایک نوجوان عرفان احمد ڈار کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے نوجوان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ کیاہے۔گرفتارنوجوان کے خلاف کیس درج کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button