مقبوضہ جموں و کشمیر

لہہ :سڑک حادثے میں 6افراد جاں بحق ، 22 زخمی

ladakh accidentسرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر ضلع لہہ میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 6افراد جاں بحق اور 22زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ڈربک کے قریب ایک سکول بس سڑک کر الٹنے سے کم سے کم 6افراد جاں بحق اور22 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر لہہ سنتوش سکھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سکول بس ڈربک جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی بس پر سکول کا عملہ اور بچے سوار تھے ۔حادثے میں 6 افرادجاں بحق ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button