بھارت

بھارت: مسلم ادا کاراﺅں کا حجاب پہننے کا عزم

بنگلورو 23 فروری (کے ایم ایس)نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں جہاں ججاب کے معاملے پر ہندو شدت پسندی کھل کر سامنے آرہی ہے وہیں مسلم بھارتی اداکارواﺅں کی طرف سے ججاب و دیگر اسلامی شعائر کی پابندی کاعزم بھی سامنے آرہا ہے۔
رئیلیٹی شو بگ باس کی سابق شریک ٹی وی اداکارہ ماہ جبین صدیقی نے شوبز چھوڑ کر ہمیشہ حجاب پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سکون کی تلاش میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ادا کارہ ثنا خان کیطرف سے شوبز چھوڑ کر اسلام کی طرف پلٹنے کے عمل انہیںمتاثر کیا ہے۔ ماہ جبین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوںنے خدا کے بتائے ہوئے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔ انہوںنے مزید لکھا کہ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اسکی لذت تھوڑی دیر میںختم ہو جاتی ہے لیکن یہ گناہ قیامت تک رہتا ہے۔
قبل ازیں فلم دنگل سے مشہور ہونے والی بالی وڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے حجاب کے معاملے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لکھا کہ اسلام میں حجاب پہننایا نہ پہننا ذاتی انتخاب پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فرض ہے اورجب ایک عورت حجاب کرتی ہے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے رب کا حکم بجا لارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button