مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مسلمانوں کو پسماندگی کی طرف دھکیلنا دو قومی نظریے کی توثیق ہے: رپورٹ

اسلام آباد 25 فروری (کے ایم ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکمرانی میں مسلمانوں پر منظم مظالم اور انہیں پسماندگی کی طرف دھکیلنے سے دو قومی نظریے کا تصور درست ثابت ہوا ہے جس کی بنیادپر قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کی تحریک کی قیادت کی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائیت سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے ایک علیحدہ ریاست کی ضرورت تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مسلمانوں پر بی جے پی حکومت کی حمایت یافتہ ہندوتوا انتہا پسندوں کی طرف سے جاری جبر سے اس بات کی توثیق ہوئی ہے کہ دو قومی نظریے کی آج پہلے سے زیادہ اہمیت ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے، شہریت ترمیمی ایکٹ جیسے مسلم دشمن قوانین کے نفاذ، مسلمانوں پر حملے، حجاب پر پابندی اور کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کے خاتمے سے واضح ہوتا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کایہ نظریہ کہ برصغیر کے مسلمانوں کا مستقبل ایک علےحدہ وطن میں ہے ،سچ ثابت ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت کی ہندوتوا پالیسیاں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button