مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : محبوبہ مفتی گھر میں نظربند

سرینگر07 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے انہیں آج گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں دانستہ طورپر کشمیریوں کے حق سلب کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت افغان لوگوں کے حقوق کیلئے توتشویش کا اظہار کررہی ہے لیکن وہ دانستہ طورپر کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھ ر ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں آج گھر میں نظربند کردیاگیا ہے کیونکہ انتظامیہ کے مطابق مقبوضہ علاقے کی صورتحال ابتر ہے جس سے جموں وکشمیر کی صورتحال کے معمول پر ہونے کے مودی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button