مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:میر واعظ عمر فارو ق کی فوری رہائی کا مطالبہ

سرینگر25مارچ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے نائب صدراور امام مولانا احمد سید نقشبندی نے انجمن کے سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء میر واعظ عمرفاروق کی فوری رہائی اور ان کی دینی اور سماجی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولانا احمد سید نقشبندی نے آج تاریخی جامع مسجد سرینگرمیں اپنے خطبہ میں کہاکہ معاشرے کے تمام طبقے، مذہبی شخصیات، ادارے اور سول سوسائٹی کے ارکان میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں۔تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ میر واعظ کی رہائی کی تمام اپیلوں پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہیں اور ان کی نظربندی سے ان کی مذہبی اور سماجی ذمہ داریاں مسلسل معطل ہیں۔احمد سید نقشبندی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر قابض حکام سے پرزور اپیل کی کہ وہ میر واعظ عمر فاروق کو فوری رہا کریں تاکہ وہ دعوت وتبلیغ کی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button