خصوصی رپورٹ

مقبوضہ کشمیر:شہدائے زکورہ ، ٹینگ پورہ کو شاندارخراج عقیدت

سرینگریکم مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے شہدائے زکورہ اور ٹینگ پورہ کو ان کی شہادت کی 32ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں شہدائے زکورہ اور ٹینگ پورہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قتل عام کے اس طرح کے واقعات مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی کی بھارت کی جاری مہم کاحصہ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ جموں وکشمیر دنیا کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں سب سے بڑی تعداد میں قابض فوجی تعینات ہیںاور وہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 7دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں1989سے اب تک مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے قتل عام کے بیسیوں واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زکورہ اور ٹینگ پورہ سمیت مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کے دیگر واقعات کی اقوام متحدہ کے جنگی جرائم ٹریبونل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ حریت رہنمائوںنے امید ظاہر کی کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور جلد ہی مقبوضہ علاقے میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے یکم مارچ 1990کو سرینگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں ایک پر امن مظاہرے کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کر کے پچاس سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں جہانگیر غنی بٹ ، زمرودہ حبیب اور چوہدری اقبال شاہین نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ حل طلب تنازعہ ہے جس سے علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button