خصوصی رپورٹ

کسانوں کے احتجاج ، خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت کے جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش

اسلام آباد05 دسمبر (کے ایم ایس)برطانیہ میں قائم سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس (سی آئی آر) نے اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں بھارت کے جعلی سوشل میڈیا نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جسے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان تحریک کو نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق سی آئی آر نے ” انالیسز آف دی رئیل سکھ انفلنس آپریشن “کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 80 اکاو¿نٹس کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جن میں سکھوں کے نام استعمال کیے گئے جبکہ وہ انتہا پسند ہندو چلا تے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک مربوط و منظم طریقے سے جعلی اکاﺅنٹس کا استعمال کیا جار ہا ہے تاکہ آزادی کے سکھوں کے مطالبے کو بدنام کیا جا سکے، سکھوں کے سیاسی مفادات کو انتہا پسند قرار دیا جا سکے، بھارت اور بین الاقوامی برادری میں ثقافتی کشیدگی کو ہوا دی جا سکے اور بھارتی حکومت کے بیانیے کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جعلی اکاو¿نٹس نے جنہوں نے حقیقی سکھ ہونے کا دعویٰ کیا ، ایسا متن اور مواد تیار کیا جس کا مقصد کسانوں کی تحریک کو غیر قانونی قرار دینا اور متنازعہ زرعی قوانین کے بارے میں بحث و مباحثے کو ختم کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اکاو¿نٹس کے ذریعے فروغ دیا جانے والا بیانیہ کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ رہنماوں اورمقامی نیوز چینلز کے بیانات سے ملتا جلتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی نیٹ ورک کے کچھ پیغامات میں اس طرح کے بیانات شامل ہیں جیسے کہ ”بھارتی قوم پرستوں کو خاموشی نہیں برتنی چاہیے اورانہیں بھارت کو بچانے کے لیے سکھوں کی تحریک کا مقابلہ کرنے اور ان کو بے نقاب کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جعلی نیٹ ورک نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے آغاز کے بعد اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں اور اس نے کسانوں کے احتجاج اور خالصتان تحریک کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا ۔ ان اکاونٹس کے ذریعے تیار کردہ مواد کی مختلف تصدیق شدہ اکاو¿نٹس نے بھی توثیق کی جنہوں نے ان اکاونٹس کے ساتھ کام کیا اور اسے مربوط حکومتی حمایت بھی حاصل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ہائی پروفائل اکاونٹس” سکھز فار جسٹس“ کے جنرل کونسلGurpatwant Singh Pannun کو نشانہ بنانے میں ملوث پائے گئے جو بھارت سے پنجاب کی علیحدگی کے لیے خالصتان ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں۔ ان تمام اکاونٹس نے انہیں پاکستانی ایجنٹ، جعلی سکھ اور بھارت اور سکھوں کا دشمن قرار دیا۔رپورٹ کے مصنف اور سی آئی آرکے تفتیشی ڈائریکٹر Benjamin Strick نے اپنی تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس جعلی نیٹ ورک نے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی پیغام رسانی کو ان اکاونٹس کے بنیادی نیٹ ورک کے ذریعے بڑھایا جس میں مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے چوری کی گئی تصاویر کا استعمال کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button