خصوصی رپورٹ

بھار ت پاکستان کے خلاف بڑے پیمانے پر ہائبرڈ وار میں ملوث ، رپورٹ

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی ہائبرڈ جنگ کا دائرہ وسیع کر لیا ہے اور اس نے مملکت خداد ادکو غیر مستحکم کرنے کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی ”پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار“ کے عنوان سے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے کئی محاذروں پر پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں ڈس انفارمیشن مہم، دہشت گردی کو فروغ دینااور پاکستان کی عالمی ساکھ کو داغدار کرنے کی منظم کوششیںشامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت کی ہائبرڈ حکمت عملی میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کا پھیلاﺅ بڑے پیمانے پر شامل ہیں، بھارت غلط معلومات اوربے بنیاد خبروں کے ذریعے پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کا حامی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت غلط معلومات پھیلانے کی کوششوں میں بارہا بے نقاب ہوا ہے، متعدد بین الاقوامی تحقیقات نے بھارت کیطرف سے پاکستان کےخلاف چلائے جانے والے کئی جعلی نیوز نیٹ ورکس کا پردہ فاش کیا ہے۔کے ایم ایس نے اپنی رپورٹ میں برطانیہ کے DisinfoLab کا حوالہ دیا ہے جس نے جعلی میڈیا آو¿ٹ لیٹس اور غیر سرکاری تنظیموں کے ایک وسیع نیٹ ورک کا انکشاف کیا تھا جو بھارتی مفادات کے تحت چلائے جاتے ہیں۔ لیب نے تقریباً 65 ممالک میں سینکڑوں جعلی ویب سائٹس کو بے نقاب کیا تھا جنہوں نے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے کے لیے گمراہ کن مواد شائع کیا۔ یہ نیٹ ورکس پاکستان مخالف بیانیے کو پھیلانے اور حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کر نے کیلئے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے اندر پالیسی سازوں کو متاثر کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں بی بی سی اور الجزیرہ کی تحقیقات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو اس دعوے کی تصدیق کرتی ہیں کہ بھارت نے پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے ایک وسیع پیمانے پر غلط معلومات کی مہم چلائی ہے۔ یہ تحقیقات بتاتی ہیں کہ بھارت غلط معلومات کے ذریعے پاکستان کو دہشت گردی کا حامی قرار دینے کی ایک بڑی مہم چلا رہا ہے۔
کے ایم ایس رپورٹ میںکہا گیا کہ مودی حکومت کے ہائبرڈ جنگی حربے علاقی استحکام کیلئے شدید خطرے کاسبب ہیں۔تاہم پاکستانی اور کشمیری اسکے ہائبرڈ جنگی حربوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کی ہائبرڈ جنگی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button