مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ نے غیر کشمیریوں اور فوجیوں کے ووٹوں کے اندراج کیلئے زبانی احکامات دیے ہیں، محبوبہ مفتی

1d6c3e75-4ea2-4659-957e-82cd8bc8bea0سرینگر07 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی انتظامیہ نے غیر کشمیری مزدوروں اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے بطور ووٹر اندراج کیلئے زبانی احکامات دیے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی کا یہ بیان مقبوضہ کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار کے زیر صدارت آل پارٹیز اجلاس کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں غیر کشمیری مزدوروں اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ووٹوں کے اندراج پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ اطلاعات کے مطابق پیر کو بارہمولہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں غیر کشمیری مزدوروں ، بھارتی انڈسٹریل فورس اور فوج کے اہلکاروں کے ووٹوں کے اندراج کیلئے زبانی احکامات دئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ کو اس سلسلے میں وضاحت کرنی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی پر لوگوں میں سخت تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ گزشتہ ماہ چیف الیکٹورل آفیسر نے اعلان کیاتھا کہ مقبوضہ علاقے میں مقیم ہر بھارتی شہری دفعہ 370کی منسوخی کے بعد اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے دوران غیر کشمیری 25لاکھ نئے ووٹرز کے اندراج کاخدشہ ہے ۔ بی جے پی کے سواتقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے اس مجوزہ اقدام پرکڑی تنقید کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button