مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں نوجوان کا قتل، پولیس نے 15افراد گرفتار کر لیے
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع جموں میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد پندرہ سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک دوست کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شرکت کے بعد ساحل چوہدری کی خون میں لت پت لاش برجالا میران صاحب کے قریب برآمد ہوئی ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کرشنا نگر میران صاحب کے اجیت سنگھ نے پولیس اسٹیشن ستواری میں ایک تحریری شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا کہ ان کے بھتیجے ساحل چودھری کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔ افسرنے بتایا کہ پولیس نے جموں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے 15افراد کو حراست میں لیاہے۔